اسلام آباد: ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی۔
مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر کرائے جاسکتے ہیں، جن پر 26 نومبر تک فیصلہ کردیا جائے گا اور پھر 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔
فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی 297، سندھ اسمبلی 130، بلوچستان اسمبلی کی 51 اور خیبر پختون خوا اسمبلی کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں ہوئی ہیں۔