کراچی: عدالت عظمیٰ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جناب گلزار احمد کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔