کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگالی اور برمی لوگوں کے علاقوں میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں جب کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ گرین لائن کے ٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بنانے پر بات ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن ہونا چاہیے اور ویکسین اتنی دستیاب نہیں جتنے لوگ ویکسی نیشن کے لیے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثرکیوں نہ ہو، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔