سعید غنی کی صاحبزادی کا حریم شاہ سے شادی کی افواہوں پر ردعمل

کراچی: حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وزیر تعلیم سندھ کی وضاحت کے بعد ان کی بیٹی نرمین سعید غنی کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سعید غنی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں واضح کیا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔


تاہم اب نرمین سعید غنی کی جانب سے والد کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی حریم شاہ سے شادی کی افواہوں پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔
نرمین نے لکھا کہ یہ وضاحت بہت واضح اور صاف ہے، الحمدللہ ہم مسکراتے چہروں اور مسکراتی آنکھوں والی ایک خوش حال فیملی ہیں لہٰذا ان تمام فضولیات کو بند کریں۔


نرمین نے والدین کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میرے والدین ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ایک خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔
دھیان رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پی پی کے رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

سعید غنیصاحبزادیوزیر تعلیم سندھوضاحت