اردو کے معروف شاعر نقاش کاظمی کا کورونا سے انتقال

کراچی: اردو زبان کے معروف شاعر، نقاد، نقاش کاظمی کورونا وبا کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔
نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو جون پور میں پیدا ہوئے، وہ آرٹس کونسل آف پاکستان میں مختلف عہدوں پرفائز رہے۔ سابق رکن گورننگ باڈی آرٹس کونسل بھی رہے۔

انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔
ان کا مجموعہ کلام چاندنی اور سمندر کے نام سے شائع ہوا تھا۔ نقاش کاظمی کی نماز جنازہ شام 5 بجے مسجد باب العلم، شمالی ناظم آباد میں ادا کی گئی، تدفین وادئ حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

DeathNaqqash KazmiPoet