اداکارہ نادیہ خان کی منگنی!

اسلام آباد: ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ اور ہوسٹ نادیہ خان نے منگنی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگی کرلی جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں دونوں شادی کی بھی تیاریاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کے لیے متعدد بار جاچکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ایئرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوش گوار موڈ میں دیکھا گیا، تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے، نادیہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

ActressNadia khan