پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا پتا چل گیا تھا، نادیہ خان

کراچی: سینئر اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا پتا چل گیا تھا۔
نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے ساتھ یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کے حوالے سے بڑے انکشاف کیے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میری پہلی شادی محبت کی تھی مگر دس منٹ بعد ہی ادراک ہوگیا تھا کہ میں نے شادی کا غلط فیصلہ کیا ہے، اُس کے باوجود بھی میں نے دس سال تک رشتے کو نبھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اب میری بات سُن کر لوگ کہتے ہیں کہ آخر کیوں پھر اتنے لمبے عرصے تک شوہر کے ساتھ رہی تو میں بطور عورت اپنا گھر بسانا چاہتی تھی، جس کو بچانے کے لیے دس سال تک قربانی دی۔
انہوں نے جلد رشتہ ختم نہ کرنے کی وجہ معاشرے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اس کے مخالف تھے اور وہ خاص خیالات بھی رکھتے تھے۔ ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود بھی شادی ناکام ہوگئی مگر میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام معاملات والدین اور گھر والوں سے چھپا کر رکھے۔
نادیہ خان نے کہا کہ شادی کے فیصلے سے صرف میرے ہی ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ سابق شوہر کے ساتھ بھی غلط ہوا تھا۔
نادیہ نے بتایا کہ بچے اکثر اپنے بیرون ملک میں مقیم والد سے ملتے ہیں اور وہ اس کی حمایت بھی کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی ولادت ہوئی اور پھر یہ علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی، جس کے بعد اداکارہ نے 2021 میں پاکستان ایئرفورس کے ریٹائر افسر فیصل ممتاز رائو سے شادی کی۔

 

ActressBig Revealed about her 1st MarriageNadia khanSajid Khan