بچپن سے جوانی تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنتی رہی، نادیہ جمیل

لاہور: ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ وہ 4 برس کی عمر سے جوانی تک کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔
اداکارہ نادیہ جمیل کئی مرتبہ ذکر کرچکی ہیں کہ انہیں متعدد بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ساری عمر ذہنی اذیت میں مبتلا رہیں۔
اداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے بچپن سے لے کر جوانی تک کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کھل کر بتایا کہ انہیں کب کب جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
نادیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تومیں صرف 4 سال کی تھی، پھر 9 اور پھر 17 یا 18 برس کی عمر میں ہراساں کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ جنسی ہراسانی کے بعد ذہنی الجھنوں اور اذیت میں مبتلا رہیں۔
نادیہ جمیل نے لکھا کہ مجھے شدید ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں2 سال لگے، مجھے کوئی احساس نہیں تھا۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں، درد سے سکون کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے ،آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔

ActressNadia JamilSexual harassment childhood to young age