پٹرول بحران: وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے استعفیٰ طلب کرلیا، اس امر کی تصدیق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس میں کردی۔
جون 2020 کے پٹرول بحران پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی چھٹی کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی جب کہ سیکریٹری پٹرولیم کو بھی تبدیل کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو 90 روز میں فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی بھی بنائی جائے گی، جو بھی شریک جرم ہوا اسے ہتھکڑی لگے گی، جیل بھی ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ندیم بابر کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے جب کہ سیکریٹری پٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر سیکٹرز میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہیں۔ جب مرض بڑھ جاتا ہے تو ڈاکٹر اس کی سرجری کی ہی تجویز دیتا ہے۔

Demand resignationNadeem BabarPM Imran Khanspecial advisor to PM