نیب نے تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نیب نے اشرافیہ اور بڑی مچھلیوں کو پہلی بار گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی دور میں 3 سال میں 470 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان میں سے بہت سے ضمانتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ سال 2000 سے 2016 تک یعنی 16 سال میں نیب نے 266 ارب روپے وصول کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں متحرک، دیانت دار، صاف ستھری، قابل اور بہادر قیادت میں زبردست کام کیا اور نتیجہ قوم کے سامنے ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بلاشبہ نیب کو آزادی سے کام کرنے دینے پر کارکردگی سب کے سامنے ہے

NAB receives Rs 502 billion in three years: Shahbaz Gul