نیب کی نواز کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

راولپنڈی: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔
ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں توشہ خانہ ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہوچکے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، لہٰذا سابق وزیراعظم کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔


نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

#Nab#Nawaz Sharif#Passport and NIC Cancel