کراچی: عامر لیاقت کی وفات کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخاب کے لیے معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، حافظ شہریار، ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔
خیال رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی سیٹ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔