سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان سے تلخ کلامی کے معاملے کے بعد شو چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ انہیں شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا تھا۔
شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ تم اپنی عزت مت گراؤ اور شو چھوڑ دو۔
خیال رہے کہ ’جشنِ کرکٹ‘ میں ہی شعیب اختر نے اس معاملے پر کہا تھا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔
بعد ازاں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی