میری مادری زبان اُردو نہیں انگلش ہے، سلمیٰ حسن

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اُردو اُن کی مادری زبان نہیں بلکہ انگلش ہے۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں سلمیٰ نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی پس منظر کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔
سلمیٰ حسن نے پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے پس منظر اور اپنی مادری زبان کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں اور اس وجہ سے ان سے کبھی کبھی الفاظ کی غلطی ہوسکتی ہے۔
سلمیٰ حسن نے کہا میری مادری زبان انگلش ہے کیونکہ میری والدہ جزوی طور پر برطانوی تھیں جب کہ میری نانی مکمل طور پر برطانوی تھیں۔ البتہ میں اردو کے حروفِ تہجی اچھی طرح جانتی اور انہیں پڑھ بھی سکتی ہوں۔
خیال رہے کہ سلمیٰ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز کامیاب کامیڈی سیریل سب سیٹ ہے سے کیا تھا اور اس کے بعد کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر ناظرین کے دل جیتے۔
سلمیٰ کے قابلِ ذکر ڈراموں میں پیار کے صدقے، کاہنی، بددعا، مجھے پیار ہوا تھا، فیری ٹیل اور دیگر شامل ہیں۔
ان دنوں سلمیٰ حسن جان سے پیارا جونی اور بھرم میں اپنی جاندار اداکاری پر ناظرین سے خوب داد وصول کررہی ہیں۔

ActressBig RevealedEnglishMother TongueSalma Hasan