والد کی صحت بگڑرہی، اُن سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، قاسم خان

لندن: عمران خان کے بیٹے نے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان جانے کی خواہش ظاہر کردی۔ اس حوالے سے اُن کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں والد کی صحت بگڑنے کی بھی بات کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کہا کہ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔
قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کو آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جارہی، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکومتیں اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔

Former PMImran KhanKasim KhanPTI FounderSons