مسرت عالم بھٹ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین مقرر

سری نگر: مسرت عالم بھٹ کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے مسرت عالم بھٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا جب کہ مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے۔


خیال رہے کہ ﻣﺳرت ﻋﺎﻟم ﺑﮭٹ کو مقبوضہ ﮐﺷﻣﯾر ﻣﯾں ﺣق ﺧودارادیت اور آزادی ﮐﯽ ﺟﻧﮓ کے لیے سرگرم ہونے پر ﻧﺎم ﻧﮩﺎد ﺟﻣوں و ﮐﺷﻣﯾر ﭘﺑﻠﮏ ﺳﯾﻔﭨﯽ اﯾﮑٹ (ﭘﯽ اﯾس اے 1978) ﮐﮯ ﺗﺣت 38 ﺑﺎر ﺣراﺳت ﻣﯾں ﻟﯾﺎ ﮔﯾﺎ اور ﭘﭼﮭﻠﮯ 24 ﺳﺎل ﺳﮯ ﺑﻐﯾر ﮐﺳﯽ اﻟزام ﯾﺎ ﻣﻘدﻣﮯ ﮐﯽ ﺳﻣﺎﻋت ﮐﮯ وه قید کاٹ رہے ہیں۔

Kul jamati Huryat ConferenceMussarat Alam bhatNew chairman