ساہیوال: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو اراضی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔