کراچی، معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد قتل!

کراچی: گارڈن کے قریب واقع انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار (نمبر AEN-548) پر فائرنگ کرکے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
مقتولہ کی شناخت معروف ٹک ٹاکر 32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ لانڈھی کی رہائشی تھی۔ زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 29 سالہ صدام حسین ولد عبد اللہ جان غمگین ، 24 سالہ سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شاہ اور 25 سالہ عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے دیگر3 افراد بھی وقفے وقفے سے سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ مقتول صدام حسین مکان نمبر KE-9516 بلاک ڈی محلہ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور مشہور ٹک ٹاکرز تھا۔
مقتول عامر خان مکان نمبر 45-1 محلہ بوری بنگلہ پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا جب کہ مقتول سید ریحان شاہ محلہ توحید نگر گلشن غازی کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ مقتول صدام اور ریحان پولیس قومی رضا کار تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا اسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کار پرعقب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون کو گولی لگی اور کار اسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلح ملزمان نے رکشا سے اترکر کار کو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار دیں اور رکشے میں فرار ہوگئے۔

karachiKilledmuskan shaikhtik toker