مری سانحہ، 21 جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

مری: مری میں انسانی المیے کے نتیجے میں سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے 21 افراد کی شناخت ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام کے باعث مرنے والے سیاحوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے سانحے میں جاں بحق افراد کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں زاہد ولد ظہور عمر 27 سال کمال آباد گاڑی کیری بولان، اشفاق ولد یونس عمر 31 سال گوجرانوالا کار نمبر LEA-9312، معروف ولد اشرف عمر 31 لاہور کار نمبر LEA-9312، نامعلوم مرد عمر 30 لاہور کار LEA-9312، نوید اقبال ولد مراقب اے ایس آئی اسلام آباد پولیس عمر 49، اہلیہ نوید اقبال عمر 43 سال اور ان کے چار بیٹیاں دو بیٹے کار نمبر 483 شامل ہیں۔

دیگر میں اسد ولد زمان شاہ عمر 22، مردان، محمد بلال ولد غفار عمر 21 مردان، محمد بلال حسین ولد سید غوث خان عمر 24 کراچی کار نمبر VXR-424، محمد شہزاد ولد اسماعیل عمر 46 راولپنڈی، اہلیہ مسز شہزاد عمر 35 سال اور ان کے دو بچے بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

DeadbodiesMurree Incident