امریکا میں مُردہ شخص 45 منٹ بعد پھر زندہ ہوگیا!

واشنگٹن: امریکا میں راستہ بھولنے والا لاپتا شخص 45 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد حیرت انگیز طور پر زندہ ہوگیا۔
45 سالہ مائیکل امریکا کے نیشنل پارک میں اس وقت لاپتا ہوئے جب وہاں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے تھا۔
مائیکل کو ہیلی کاپٹر میں سی ایٹل کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال پہنچنے پر ان کی نبض چل رہی تھی مگر پھر دل کی دھڑکنیں اچانک بند ہوگئیں جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے مائیکل کو مردہ تصور کرلیا گیا تھا۔
تاہم ای سی ایم او مشین کے ذریعے مائیکل کے خون کو پمپ کیا گیا اور خون سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال کر صاف خون فراہم کیے جانے کے باعث 45 منٹ بعد اس کی دل کی دھڑکنیں بحال ہوگئیں۔
2 روز بعد جب مائیکل ہوش میں آئے تو خوشی میں اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے جب کہ اس موقع پراسپتال کا عملہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

America