مجھ سے پی پی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، مُراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھا ہے، یہاں پر منتیں اور پیچھے سازشیں کرتے ہیں۔
مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، اگر میرا سر بھی قلم کردیا جائے تو اسٹیٹس کو کا ساتھ نہیں دوں گا، سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چل رہی ہے، کیا ان کا کوئی ڈیٹا نہیں، سوشل میڈیا پر ورکرز وہ کرتے ہیں جو ان کی قیادت کہتی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کے ساتھ نظام کی بہتری پر توجہ دی، حقائق اور اعدادو شمار کے بغیر بجٹ پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔
اُن کا کہنا تھا سیاسی مخالفت کے نام پر میرے خاندان کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی گئی، دلائل کے بجائے ذات پر حملے کرنا قابل مذمت ہے، میری تقاریر دیکھ لیں، میں نے کسی کی ذات پر حملہ نہیں کیا، میں ذاتی حملے نہیں کررہا، دلیل سے بات کرنے کا حامی ہوں۔

Murad saeedPPP