اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید عذیر بلوچ کا 164 کا بیان قومی اسمبلی میں لے آئے۔ انہوں نے کہا، عذیر بلوچ نے آصف زرداری کے لیے 14 شوگر ملوں پر قبضے کیے، بھتہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جاتا تھا، لوگوں کو قتل کرنے کے لیے پولیس موبائل بھی استعمال کی۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مراد سعید کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا عذیر بلوچ کہتا ہے 2008 میں جب جیل میں تھا، پیپلزپارٹی نے قیدیوں کا سربراہ بنایا، ایک جے آئی ٹی میں ہے کہ قبضہ کیا گیا جب کہ دوسری جے آئی ٹی میں ہے کہ کس کے کہنے پر کیا گیا، عذیر بلوچ نے پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان، تھانوں پر حملوں کا اعتراف کیا۔