اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد، خود کلیئر نہیں، آپ دونوں طرف نہیں کھیل سکتے، منافقت بند کریں، جب جرم ہوا تو پھر کارروائی پر کس بات کی دُہائی؟ پورا سچ بولیں اور مانیں خود ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سے بات واضح ہوگئی، مراد علی شاہ صاحب کی باتوں میں تضاد ہے، یہ بات بھی واضح ہے پولیس نے قانون کے مطابق کام کیا، وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا ان کی پولیس کا کام ہے، چند شرپسند لوگ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کو الفاظ نہیں مل رہے۔