مُراد اسد ملاقات، مرکز اور سندھ کے مابین رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق!

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، جس میں وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی موجود تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی تھے۔
ملاقات کے دوران سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاق و سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جو پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے پارلیمنٹرینز پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق کے علاوہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شامل ہوں گے۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی وفاق اور صوبے کے درمیان سندھ بھر کے منصوبوں پر رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔

Asad umarmeetMurad Ali Shah