وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےپولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کہ سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانے کیلئے وزرا شہر کا دورہ کریں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا کیسز 5.4 فیصد ، صحتیابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کورونا کے 154 مریض انتقال کرگئے۔
پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے اموات کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے، 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی