کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے آج پیش ہونے سے معذرت، نیب نے انہیں 8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نیب نے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہ کی بناء پر آج نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔
قومی احتساب بیورو نے اُن کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی۔ نیب نے مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہوچکے ہیں۔