بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد

اسلام آباد: سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پھر مسترد کردی، کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آج خط لکھا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی بنا پر بلدیاتی انتخابات موخر کردیے جائیں۔
خط میں کہا گیا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی جب کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
سندھ حکومت کے خط پر اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کیا گیا، جس میں سوچ بچار کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق کل اتوار کو ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹھہ ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

election commission of pakistanHyderabadkarachiLocal govt ElectionPostponed request from Sindh GovtRejected