کابل: ملاعبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں، ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی نے کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ذمے دار ریاست کے طور پر افغانستان اپنی سرزمین پر سفارت کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔