استنبول: بحری جہاز ملجم کلاس ترکی نے پاکستان کے سپرد کردیا۔ یہ جہاز جدید ترین سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدید کارویٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام پاکستانیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملجم کلاس جہاز زیر آب، سطح آب اور فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جدید جنگی نظام سے لیس ہوں گے۔ یہ کارویٹس پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں خاطرخواہ اضافہ کریں گے۔
ملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کی کائی نیٹک صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔ بحرہند میں امن و استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
دھیان رہے کہ پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ 2018 میں طے پایا تھا، جس کے تحت دو جہاز ترکی جب کہ دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جانے ہیں۔