محمد خراسانی کی ہلاکت، کالعدم ٹی ٹی پی کی تصدیق

آخرکار دو روز بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی عرف خالد بلتی کو 3 روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا۔
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بلتی 2015 میں گرفتار ہوئے اور 2021 تک جیل میں رہے۔
یاد رہے کہ محمد خراسانی پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا اور اقوام متحدہ نے بھی محمد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔

Muhammad KhorasaniTTP spokepersonTTP Terrorist killed