بہادر پولیس افسر محمد بخش کا کراچی تبادلہ!

کشمور: زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا تبادلہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بخش کا تبادلہ کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا ہے جہاں اب وہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ہیرو محمد بخش کو رول ماڈل کے طور پر ٹریننگ کالج میں تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد بخش نے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈالی تھی، جس پر پولیس افسر کو سندھ پولیس اور سندھ حکومت نے شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرکے انعامات سے نوازا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش کو فون کیا تھا اور ان کے کارنامے پر شاباش دی تھی۔

ASI Muhammad BakshsKarachi TransferPolice training Centre