فاسٹ بولر محمد عامر اور مساجر انگلینڈ چلے گئے

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ چلے گئے، مساجر محمد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
روانگی سے قبل اُن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ محمد عامر کے انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس دوران وہ سیلف آئیسولیشن میں رہیں گے۔ پی سی بی کے مطابق دوٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ روانہ ہوئے، وہ دبئی سے مانچسٹر پہنچنے کے بعد ڈربی شائر جائیں گے۔
قبل ازیں محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور کے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں کیا گیا تھا، فاسٹ بولر اور مساجر محمد عمران کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کو بورڈ کی جانب سے سفر کے لیے اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Muhammad AmirPak England seriesTour england