کراچی میں واقع دارالعلوم کورنگی میں معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنےوالے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا۔
دارالعلوم کورنگی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ مشکوک شخص فجر کی نماز کے بعد مفتی تقی عثمانی کے پیچھے چل رہا تھا، مشکوک شخص کے پاس سے تیز دھار آلہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہوا، فجر کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت مانگی۔
انہوں نے بتایا کہ مفتی صاحب کے محافظوں نے اس شخص کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے چاقو برآمد ہوا، نامعلوم شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی شاہ جہاں نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی بیان کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص گلستانِ جوہر کا رہائشی ہے، جس نے بتایا ہے کہ وہ گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا اور دعا کرانے آیا تھا