کراچی: وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی میں چاند کے معاملے پر پھر اختلافات، فواد چوہدری کے ٹویٹ پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کون سی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29 تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30 کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتا بڑا نظر آئے گا۔