فوج مخالف بیانات: حکومت کا مفتی کفایت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ!

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے، کتنے بنائے، عوام کو آگاہ کیا جائے۔

Govt of PakistanJUI (f)Mufti kifayatullah