بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی انتخابات رُکوانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔
وکیل الیکشن کمیشن عبداللہ ہنجرہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، اسی فیصلے کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے مرحلے میں حصہ بھی لیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

MQM pakistanRejectedRequest to stop local body electionSindh High court