وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا، متحدہ قومی موومنٹ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پراعتماد میں نہیں لیا گیا اور ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

Governor sindhKamran TessoriMQM pakistanNehal Hashmi