موٹروے زیادتی کیس، پولیس کو عابد کی شناخت پریڈ کیلیے مزید مہلت

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے ملزم کی شناخت پریڈ کے لیے مزید مہلت دے دی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو موٹروے واقعے کے مقدمات پر سماعت ہوئی، لیکن مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی۔ آج 27 اکتوبر کو شاخت پریڈ ہونی ہے۔ اس لیے مزید وقت دیا جائے۔
عدالت نے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی اور ملزم عابد ملہی کو 2 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم شفقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے جسمانی ریمانڈ کی میعاد کل ختم ہوگی، اسے بدھ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

#AbidMalhi#Motorwayrapecase