نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند کردی گئیں

اسلام آباد: ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمز بند کردی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں اور 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کردی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف بی آر حکام نے بتایا تھا کہ نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بند کردی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے اور حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا تھا کہ عدالت نے سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں دیا حکومت کا یہ آرڈر اب بھی برقرار ہے۔

11 thousandFBRNon FilersSims Block