کراچی: رواں ماہ شہر قائد سمیت ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ماہ اگست میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں کچھ دن ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، خلیج بنگال میں سے ایک اور سسٹم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی شام سے کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل برس سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں معتدل بارشوں کا امکان رہے گا اور 8 سے 9 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ 12 سے 14 اگست کے دوران بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔