لاہور: منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
منی لانڈرنگ ریفرنس پر لاہورکی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے سماعت کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی کیس میں مستقل حاضری، معافی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا اور شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔