کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ممتازعالم دین مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے عالم دین مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمۂ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔
10 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ پلازہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔