صنم انتہائی پُرامن اور زمین سے جڑی شخصیت، کوئی غرور نہیں، محب مرزا

کراچی: معروف اداکار محب مرزا نے حال ہی میں یوٹیوب شو "نادان میزبان” میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے ان کی عاجزی اور کام سے لگن کو سراہا۔
محب اور صنم سعید 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور حال ہی میں اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائی۔ محب نے اپنی اہلیہ کو انتہائی پُرامن اور زمین سے جڑی ہوئی شخصیت قرار دیا اور کہا، ان میں کوئی غرور نہیں ہے۔
صنم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے محب نے کہا، کچھ اداکار کسی بھی صورت حال میں خود کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ وہ اپنی پوزیشن، کیمرے کا زاویہ اور منظر کو سمجھتے اور بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔
محب نے مزید کہا، صنم پاکستان کی بہترین تھیٹر پرفارمرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صنم نے ایک ایسے ڈرامے میں کام کیا جس میں 42 کردار تھے۔ محب کے مطابق، صنم ہر پروجیکٹ کی تفصیلات جاننے کی خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کر سکیں۔
صنم کی سنجیدگی اور سوالات کے بارے میں محب نے وضاحت کی، مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو پریشان کرنا چاہتی ہیں، بلکہ وہ کام کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے مشترکہ ڈرامے "دیدن” کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ صنم نے مختلف لہجوں اور ماحول کو سمجھنے کے لیے کافی سوالات کیے۔
محب نے کہا کہ صنم ایک متوازن اور پُرسکون شخصیت کی مالک ہیں۔ آپ اس جیسی متوازن شخصیت نہیں دیکھیں گے۔

Actress Sanam SaeedBig RevealedInterviewMohib Mirza