کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ مرد کبھی شریف ہو ہی نہیں سکتا، عورت شریف ہوتی ہے۔
اداکار محب مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں۔ کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے۔ عورت شریف ہوتی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ چالیس سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے۔ ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہوجایا جائے۔ زندگی میں کوئی بھی پرنس چارمنگ نہیں آتا۔ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارنا چاہیے۔
محب مرزا نے کہا کہ طلاق اور بچی سے متعلق وقت سب سے مشکل تھا۔ تعلق ختم ہونا ہر کسی کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکا نہیں دیا۔ شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا۔ شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھے اور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔