کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار محب مرزا اداکاری کے ساتھ بہت سے شوق بھی پورے کرتے رہتے ہیں، وہ بائیک چلانے کے بے انتہا شوقین ہیں، وہ کراچی سے خنجراب تک ایڈونچر سے بھرپور سفر اپنی مہنگی بائیک پر کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں محب مرزا نے اپنے سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سفر 6 دن پر محیط تھا جس میں ان کے 14 دوستوں کا گروپ شامل تھا اور صبح سویرے 6 بجے سہراب گوٹھ سے سفر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 6 دن بعد وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ شام کے وقت خنجراب پہنچے تھے، جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے لیکن سردی کی وجہ سے آنسو خشک ہورہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سفر میں استعمال ہونے والی ان کی بائیک ہارلے بریک آؤٹ تھی جو 1900 سی سی تھی۔