پوری دُنیا متاثر، پاکستان سے کورونا مریضوں کے باہر جانے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد: معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کے باہر جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کورونا سے پوری دنیا متاثر ہے، پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں سے 90 فیصد محنت کش ہیں، 70 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستانی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو کورونا کے حوالے سے متعلقہ ملک اور ایئر لائن کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، کورونا کی علامات کی صورت میں سفر کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا بہت واویلا مچا کہ پاکستان سے دنیا میں کچھ کورونا کیسز بیرون ملک گئے، کہا جارہا ہے کہ پاکستان کورونا ایکسپورٹ کرنے کا سبب بن رہا ہے، کورونا ٹیسٹوں پر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، بیرون ملک جانے اور آنے والوں کی مکمل اسکریننگ جاری ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

CoronaMoeed Yousuf