کراچی: شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی موجودگی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں۔
ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ پاکستان باہمی سیریز کے لیے تیار ہے مگر موجودہ بھارتی حکومت کے ہوتے ہوئے کرکٹ تعلقات کا بحال ہونا ممکن نہیں لگتا۔
پاکستانی پلیئرز کی آئی پی ایل میں عدم موجودگی کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ میں جانتا ہوں انڈین لیگ ایک بڑا برانڈ اور اس میں کھیلنا بابر اعظم یا کسی بھی دوسرے پاکستانی کرکٹر کے لیے بڑا موقع ہوتا، انہیں دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ ہوتا، اس لیے میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک بڑا پلیٹ فارم میسر نہیں ہے۔