نئی دہلی: بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جس کے دوران 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے جب کہ جن افراد کو پہلا ٹیکہ لگ چکا، انہیں دوسرا اور آخری ٹیکہ بھی لگایا جارہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج صبح سات بجے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوالیا۔ ویکسی نیشن میں طبی عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
مودی کو بھارت بایوٹیک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے جب کہ دوسرا ٹیکہ 28 ویں دن لگایا جائے گا۔
بھارت میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد افراد کو مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جاچکی۔