مودی جب تک انتہاپسندی سے پیچھے نہیں ہٹتے، بھارت سے تجارت ممکن نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک مودی انتہاپسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے، بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا موقف ہے بھارت سے تجارت میں فائدہ ہے، پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہتر نہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں تجویز کردہ اصلاحات بہت اہم ہیں، جب تک مودی انتہاپسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں قید و بند کی صعوبتیں لوگ برداشت کررہے ہیں، سیاسی نقطہؑ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں، لیکن پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، کیا لاکھوں مسلمانوں کے خون کو بھول جائیں؟ بھارت سے چینی اور کپاس کی تجارت ممکن نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا، تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتیں اور فیصلہ کابینہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اصل ریکارڈ نہ ہونے سے آصف زرداری بری ہوئے، اصل ریکارڈ نیب کے پاس تھا۔

Fawad ChaudharyIndia