مٹیاری: قومی شاہراہ مٹیاری پر ہونے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مٹیاری کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ یہ حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب مٹیاری شہر کے پیرزادہ محلے سے خواتین اور مردوں پر مشتمل ماتمی جلوس حیدرآباد قدم گاہ مولا علی پر پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر عزاداروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا۔
عبدالمجید زہرانی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔